رمضان المبارک کےپہلے عشرے میں 74 لاکھ زائرین کی مسجد الحرام آمد

Share

سعودی عرب میں ادارہ امورحرمین کے شعبہ اعداد وشمارکے ڈائریکٹرجنرل کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے کے ابتدائی 8 روز میں 74 لاکھ سے زیادہ زائرین مسجد الحرام آئے۔ گزشتہ دوبرسوں سے کورونا وائرس کے باعث رمضان میں عمرہ محدود عمرہ پروگرام پرعمل جاری تھا تاہم اس سال مکمل گنجائش کے بعد دنیا بھرسے بڑی تعداد میں عمرہ زائرین ارض مقدس پہنچ رہے ہیں۔رواں سال رمضان کے پہلے عشرے کے ابتدائی 8دنوں میں 74 لاکھ زائرین کی مسجد الحرام آئے جن میں مقامی اوربیرون ملک سے آنے والے شامل ہیں۔ واضح رہے کہ زائرین کی سہولت کے لئے مسجد الحرام میں سعودی حکومت کی جانب سے کی جانے والی تیسری توسیع بھی زائرین کےلیے کھول دی گئی ہے جہاں 12 ہزار سے زائد زائرین نے باجماعت نماز اورتروایح ادا کی۔

Check Also

شمالی کوریا: کم جونگ اُن پھر حکمراں جماعت کے سربراہ مقرر

Share کم جونگ اُن دوبارہ حکمراں جماعت کے سربراہ منتخب ہو گئے۔حکمراں ورکرز پارٹی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *