امریکی فوج کے2 بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے، 9 فوجی ہلاک

Share

امریکی فوج کے دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں 9 امریکی فوجی ہلاک ہو ئے ہیںعالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کینٹکی کی ٹرگ کاؤنٹی میں ٹکرا ئے ہیں، یہ حادثہ تربیتی مشق کے دوران پیش آیا ہے۔فورٹ کیمبل میں عوامی امور کے دفتر کی ترجمان نندس تھورمین نے اس حوالے سے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ حادثہ بدھ کی شب پیش آیا تھا۔ ٹرِگ کاؤنٹی جہاں یہ حادثہ پیش آیا، فورٹ کیمبل سے تقریباً 25 میل شمال مغرب میں واقع ہے۔حادثے کی بابت درست حقائق جاننے کے لیے پولیس، ایئر فورس اور دیگر متعلقہ اداروں نے تفتیش و تحقیق کا آغاز کردیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar