خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب حکومت کا بھی آٹا تقسیم مراکز بند رکھنے کا فیصلہ

Share

پنجاب حکومت نے جمعہ کو مفت آٹا تقسیم مراکز بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئندہ ہر جمعہ کو پنجاب کے آٹا ڈسٹری بیوشن سینٹرز بند رہیں گے۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انتظامیہ کو آٹے کی تقسیم کے عمل کو مزید بہتر طریقے سے جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرز پر شہریوں کی سہولت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ مفت آٹا سینٹر پر بدنظمی اور دھکم پیل کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ سینٹرز پر اضافی پولیس نفری تعینات کر کے آٹے کی تقسیم کے عمل کو مزید بہتر بنایا جائے۔، اس سے قبل خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بھی دھکم پیل کے واقعات کے بعد مفت آٹا پوائنٹ بند کر دئیے تھے

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *