زائرین کو لیجانے والابھارتی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، پائلٹس سمیت 6 افراد ہلاک

Share

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس میں پائلٹس سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر ریاست اتراکھنڈ کے علاقے پھٹا سےکیدرناتھ کے زائرین کو لے کر جارہا تھا کہ اس دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ منگل کے روز دوپہر 12 بجے کے قریب پیش آیا جس میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس میں دونوں پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملنے پر انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔بھارتی وزارت ہوا بازی کے مطابق فوری طور پر ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے

Check Also

دھند میں لاپتہ ہونے کے بعد پہاڑی علاقے سے طیارے کا ملبہ برآمد، تحقیقات شروع

Share – جکارتہ ( ویب ڈیسک )انڈونیشیا میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *