آل راؤنڈر شاداب خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا

Share

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کا گولڈن ویزہ مل گیا۔انسٹاگرام پر جاری اپنے ایک پیغام میں شاداب خان نے یو اے ای کا گولڈن ویزہ ملنے کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔اپنے پیغام میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے باہر، میں نے سب سے زیادہ وقت متحدہ عرب امارات میں گزارا ہے، یہ ہمیشہ گھر کی طرح محسوس ہوتا ہے اور گولڈن ویزا حاصل کرنے پر مجھے فخر ہے۔شاداب خان گزشتہ دو سالوں سے پاکستانی ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان ہیں اور انہوں نے افغانستان کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بابر اعظم کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت بھی کی ہے تاہم آل راؤنڈر سیریز سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہے کیونکہ پاکستان کو 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔یاد رہے کہ شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کرلی ہے اور وہ مینز ٹی ٹوئنٹی میں یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے پاکستانی جبکہ مجموعی طور پر ساتویں باؤلر بن گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar