
فاتح ٹیم ایران نے فائنل میں تین بار کے سابق چیمپئن جاپان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-6 سے شکست دی۔تھائی لینڈ کے مشہور شہر پٹایا میں کھیلے گئے اے ایف سی بیچ سوکر ایشین کپ 2023ءکے فائنل میچ میں ایران اور تین مرتبہ کی چیمپئن جاپان کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں

جس میں ایران کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی جاپانی ٹیم پر حاوی ہوگئی اور میچ میں جاپان کو بالکل بے بس کر دیا۔ایرانی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-6 سکور سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔اے ایف سی بیچ سوکر ایشین کپ میں اومان کی ٹیم نے تیسری جبکہ یو اے ای کی ٹیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔اس سے قبل ایران نے عمدہ کارکردگی کی بدولت کوارٹر فائنل میں بحرین کو بھی یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-11 سے شکست دے کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ سیمی فائنل میں ایران نے سخت مقابلے کے بعد اومان کو 3-6 سے شکست دے کر گروپ بی میں ناقابل شکست رہ کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔