نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Share

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔نیوزی لینڈ کے 16رکنی ٹی 20 اسکواڈ کے ٹام لیتھم کپتان ہوں گے،2021کے بعد ان کی ٹی 20کرکٹ میں واپسی ہوگی۔نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑی ٹم سودھی، کین ولیم سن، گلین فلپس، مچل سینٹنر آئی پی ایل کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔اس کے علاوہ ڈیون کانوائے، فن ایلن، مچل براس ویل، لوکی فرگوسن بھی آئی پی ایل کی وجہ سے پاکستان کے خلاف سیریز نہیں کھیلیں گے۔کیوی ٹیم پاکستان میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور5ون ڈے کھیلے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان میچز لاہور،راولپنڈی اورکراچی میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar