تیونس: ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19 افریقی پناہ گزین ہلاک ہوگئے

Share

انسانی حقوق کے ایک گروپ کی جانب سے بتایا گیا کہ تیونس میں ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19 افریقی پناہ گزین ہلاک ہوگئے، کشتی ڈوبنے کا یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا جس کے نتیجے میں کم از کم 19 پناہ گزین ڈوب گئےکشتی میں سوار افراد سب صحارا افریقا کے تارکین وطن تیونس کے ساحل سے بحیرہ روم عبور کر کے اٹلی پہنچنے کی کوشش کررہے تھے۔فورم برائے سماجی اور اقتصادی حقوق کے ایک رہنما کی جانب سے بتایا گیا کہ واقعے کے اطلاع ملتے ہی تیونس کوسٹ گارڈ نے موقع پر پہنچ کر 5 افراد کو بچا لیا۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ چار دنوں میں پناہ گزینوں اور تارکین وطن کو لے جانے والی کم از کم پانچ کشتیاں جنوبی شہر سفیکس کے قریب ڈوبی ہیں، جس سے 67 افراد لاپتہ اور 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar