الیکشن کمیشن کا صدر مملکت کو پنجاب میں عام انتخابات کے حوالے سے خط

Share

پنجاب میں عام انتخاب کی منسوخی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے صدر مملکت کو لکھے گئے خط میں پنجاب کے انتخابات کی منسوخی کی وجوہات بتائی گئی ہیں ،صدر مملکت کو 8 اکتوبر کی نئی پولنگ تاریخ سے بھی آگاہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق صدرمملکت عارف علوی کو 8 اکتوبر کی پولنگ کی نئی تاریخ سے آگاہ کرنا مشاورتی عمل کا حصہ ہے۔یہ بھی پڑھیں :الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کا شیڈول منسوخ کر دیاواضح رہے کہ 22 مارچ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں عام انتخابات کا شیڈول منسوخ کیا تھا ، الیکشن کمیشن نے سٹیک ہولڈرز کی بریفنگ اور موجودہ ملکی معاشی و سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حکم نامہ جاری کیا۔حکم نامے میں کہا گیا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے پیش کیے گئے حالات کے باعث 30 اپریل کو الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہے اس لیے الیکشن کمیشن8 مارچ کو جاری کردہ شیڈول سے دستبردار ہو گیا ہے، اب الیکشن آٹھ اکتوبر کو منعقد کرایا جائے گا جس کے لیے مناسب وقت پر نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔حکم نامے میں الیکشن کمیشن اور عدالتوں کے مختلف فیصلوں کا حوالہ بھی دیا گیا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے 30 اپریل مقرر کی گئی تھی اور الیکشن شیڈول بھی جاری کر دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar