سوشل میڈیا پر فوج کیخلاف مہم کے تدارک کے لئے وزارت داخلہ کا خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

Share

سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مہم کے معاملے کی تحقیقات کے لیے وزارت داخلہ نے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپیشل ٹاسک فورس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے افسران شامل ہوں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سوشل میڈیا پر پاک فوج کے 8خلاف ٹک ٹاک اکاؤنٹس، 44 ٹوئٹر اکاؤنٹس اور 50 سے زائد فیس بک اکاؤنٹس سے پراپیگنڈہ کیا گیا۔ اسپیشل ٹاسک فورس کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت ہو گی، ٹاسک فورس سوشل میڈیاسےمتعلق سفارشات بھی دے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar