سحروافطار اور تراویح کےاوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

Share

ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں حکومت نےعوام کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے، وزارت توانائی کے مطابق سحروافطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی فراہمی یقینی ہو گی۔وزارت توانائی نے ملک کی تمام بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کوہدایات جاری کردیں، بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے آپریشن سرکل کی سطح پرکنٹرول روم قائم ہونگے۔ترجمان وزارت توانائی کے مطابق سحر کے اوقات سے ایک گھنٹہ قبل، ایک گھنٹہ بعد میں زیرو لوڈ مینجمنٹ ہو گی، افطار کے اوقات میں ایک گھنٹہ قبل اور 3 گھنٹے بعد زیرو لوڈ مینجمنٹ ہو گی۔ٹرانسفارمرزخرابی کی صورت میں اضافی ٹرانسفارمر اور ٹرالیاں دستیاب ہوں گی، سب ڈویژن کی سطح پرشکایات کے ازالے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کردی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar