وزیراعظم کا آئی ایس آئی بریگیڈیئر مصطفی کمال شہید کو خراج عقیدت

Share

وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ وطن کی عزت و حرمت پر قربان ہوگئے، قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔وزیر اعظم نے اپنے خصوصی پیغام میں شہید مصطفی کمال برکی کے اہل خانہ سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہدا نے اپنے لہو سے شجاعت کی ناقابل فراموش تاریخ لکھی ہے ، وطن عزیز کے دفاع ، سلامتی اور بقا کے لئے افواج پاکستان سمیت تمام اداروں کی جدوجہد کو سلام ہے، افواج پاکستان کے افسروں اور جوانوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں، اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے، آمین۔وزیر اعظم نے دہشت گردوں سے جھڑپ میں زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی اور دہشت گردوں سے بھرپور لڑائی پر جوانوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar