پنجاب حکومت نے قبرستان میں تدفین کے ریٹس کم کر دئیے

Share

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے قبرستانوں میں تدفین کے ریٹس بڑھانے کا نوٹس لیتے ہوئے فیس 10 ہزار روپے سے کم کر کے ساڑھے 3 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر کے قبرستانوں میں تدفین کی فیس بڑھنے کا نوٹس لے لیا، حکومت نے تدفین کی فیس 10 ہزار سے کم کر کے ساڑھے 3 ہزار کرنے کی منظوری دے دی۔دستاویزات کے مطابق پنجاب بھر کے قبرستانوں میں تدفین پر شہر خاموشاں اتھارٹی کے آنے والے دیگر اخراجات سرکاری خزانے سے ادا ہوں گے۔محکمہ بلدیات پنجاب کو تدفین کے ریٹس میں کمی کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دے دیا گیا، تدفین، آپریشنل اور مینٹی ننس اخراجات کی مد میں شہر خاموشاں اتھارٹی کو 5 کروڑ روپے کی گرانٹ دے دی گئی۔نگران حکومت نے محکمہ بلدیات پنجاب کو شہر خاموشاں اتھارٹی کے زیر انتظام اسکیمیں فوری مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی

Check Also

پاکستانیوں کی رجسٹرڈ آبادی کتنی ہے؟ نادرا نے تفصیلات پبلک کردیں

Share نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک میں رجسٹرڈ آبادی کی تفصیلات جاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *