افغان باشندوں کی نقل و حرکت تھانوں میں اندراج سے لازم قرار، پالیسی تیار

Share

وفاقی حکومت نے افغان شہریوں کی نقل وحرکت سے متعلق پالیسی تیار کرلی۔وزارت داخلہ نے افغان باشندوں کی نقل و حرکت تھانوں میں اندراج سے مشروط کردی ہے، افغان باشندوں کو صوبوں اور ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کے لیے انٹری کرانا لازم ہوگا۔ افغان باشندوں کو متعلقہ تھانے کو پہلے آگاہ کرنا ہوگا، ساتھ ہی نئے شہر جانے کا مقصد اورپتے سے بھی تھانے کو آگاہ کرنا ہوگا۔ تمام افغان باشندوں کا ڈیٹا ایک ہی جگہ جمع کیا جائے گا، بارڈر پر انٹری کے نظام کو مؤثر بنایا جائے گا، ویزا یا رہائشی اجازت نامے کی مدت ختم ہونے پر افغان باشندوں کو واپس جانا ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar