سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ایرانی صدر رئیسی کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دے دی

Share

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دے دی۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے نام خط لکھا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کیا اور مضبوط اقتصادی تعاون پرزوردیا۔ایرانی صدر رئیسی نے سعودی فرمانرواکی دعوت کا خیرمقدم کیا اور سعودی عرب سے تعاون بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ چین نےسعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے اہم معاہدہ کروا یا تھا،سعودی عرب اور ایران نے2 ماہ کے دوران اپنے ملکوں میں سفارتخانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

Check Also

اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے نیا نظام نافذ

Share بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *