
اٹلی میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والی قومی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت کوئٹہ پہنچا دی گئی۔قومی ہاکی اور فٹبال کی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت کوئٹہ کی امام بارگاہ ہزارہ ناصر آباد پہنچا دی گئی۔شاہدہ رضا کے رشتے دار کے مطابق میت فلائٹ منسوخ ہونے کی وجہ سے سڑک کے ذریعے کراچی سے کوئٹہ لائی گئی۔مرحومہ شاہدہ رضا کی تدفین علم دار روڈ کے بہشتِ زینب قبرستان میں ہو گی قومی کھلاڑی شاہدہ رضا روزگار کی تلاش میں یورپ گئی تھیں۔شاہدہ رضا 26 فروری کو اٹلی میں پیش آئے کشتی حادثے میں جاں بحق ہو گئی تھیں