
طالبہ کو نازیبا میسج کرنے کے الزام میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے پروفیسر کو برطرف کردیا گیا۔اس معاملے میں ہراسگی کمیٹی کی ڈیڑھ ماہ کی تحقیقات میں طالبہ کا الزام درست ثابت ہوا۔کمیٹی نےشعبہ فزکس کے سربراہ کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کردی۔طالبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کو دی جانے والی درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ اس نے تین پروفیسرز کو اس حوالے سے بتایا تھا لیکن تینوں نےخاموش رہنے کا مشورہ دیا