پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا

Share

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کورونا کی نئی قسم کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کر دیا۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ دنیا بھر میں دوبارہ پھیل رہا ہے، 30 اپریل تک رش والے جگہوں پر ماسک پہننا لازمی ہوگا، ہسپتالوں اور دیگر ہیلتھ کیئر سینٹرز میں بھی ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا۔دوسری جانب قومی اداری صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 129 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 334 ٹیسٹ کیے گئے۔این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 98 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک بھرمیں کورونا کے 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar