Pakistan

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم،اہم فیصلے کر لئےگئے،اعلامیہ جاری کرنے پر اتفاق

وزیراعظم کی زیر صدارت دہشتگردی کی حالیہ لہر اور معیشت کی دگرگوں صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا جس میں اہم فیصلوں سے متعلق اعلامیہ جاری کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ہوا ہے …

Read More »

ڈیرہ اسماعیل خان :دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر راکٹ لانچر حملہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر راکٹ لانچرز اور دستی بموں سے حملہ کردیا جبکہ پولیس بروقت جوابی کارروائی سے دہشت گرد پسپا ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں کلاچی پولیس سٹیشن کی چوکی ٹکواڑہ پر دہشت گردوں نے رات گئے راکٹ برسا دئیے، …

Read More »

پنجاب بھر کےسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں کو 8جنوری تک بڑھادیا گیا

پنجاب کے سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں کو 8 جنوری تک بڑھا دیا گیا۔محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبےکے سکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں 8 جنوری تک بڑھادی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں چھٹیوں میں توسیع کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری سکولوں …

Read More »

سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کےدرمیان فائرنگ، اہلکار شہید 2 دہشتگرد ہلاک

قبائلی علاقے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ سے 3 اہلکار شہید جبکہ 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے اور ہلاک دہشت گردوں سے …

Read More »

ملک میں دہشتگردی کے خدشات، اہم تنصیبات کی سکیورٹی بڑھادی گئی

دہشتگردی کی حالیہ لہر کی وجہ سے ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کر کے اہم تنصیبات کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کراچی پورٹ سمیت آئل تنصیبات کی سکیورٹی فی الفور بڑھانے کے ساتھ ساتھ تنصیبات …

Read More »

پاکستان پر 8.3ارب ڈالرز بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ، زرمبادلہ کے ذخائر گھٹناشروع ہوگئے

بیرونی قرضہ جات کی ادائیگی کے حوالے سے پاکستان کو آئندہ تین ماہ کے دوران (جنوری تا مارچ) 8.3؍ ارب ڈالرز کی ادائیگی کرنا ہے۔ صرف جنوری 2023ء میں حکومت کو کمرشل قرضہ جات کی مد میں 600؍ ملین ڈالرز ادا کرنا ہیں جن میں سے 400؍ ملین ڈالرز دبئی …

Read More »

پی ٹی آئی ایم این ایز کے حکومت سےخفیہ رابطے، حاضری کی بنیاد پر اسمبلی سےتنخواہ وصولی کاانکشاف

اسپیکر قومی اسمبلی نے ملاقات میں استعفے نہ دینے والے اراکین اور خفیہ رابطوں سے بات کرنے والے پی ٹی آئی اراکین سے متعلق بات سامنے رکھ دی۔ اسپیکر نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی جانب سے حاضری کی بنیاد پر تنخواہ لینے کا دعویٰ بھی کیا، اسپیکر …

Read More »

جو ڈاکٹر مظاہرہ کریں ان کا دوردراز علاقوں میں تبادلہ کر دیں،لاہور ہائیکورٹ

ی لاہور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کا کیا کام کہ مظاہرہ کریں، جو ڈاکٹر مظاہرہ کریں ان کا دور دراز تبادلہ کر دیں۔سرکاری اسپتالوں میں سہولتیں نہ ہونے کے خلاف درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کی۔عدالت کا اسپتالوں میں ہونے والے اخراجات نوٹیفائی …

Read More »

اگر بھارت ذمہ دار ملک کا کردار اداکرےتو بات چیت ہو سکتی ہے:پاکستان

پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت ذمہ دار ملک کا کردار ادا کرے تو بات چیت ہو سکتی ہے۔ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا پاکستان پرامن ہمسائیگی تعلقات پر یقین …

Read More »

نیب نےاسحاق ڈار کےتمام منجمداثاثےبحال کردیئے

قومی احتساب بیورو کے حکم پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے اسحاق ڈار کے منجمد اثاثہ جات کو بحال کر دیا۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد 7ایچ گلبرگ تھری ہجویری ہاؤس کی سپرداری کروا دی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسحاق ڈار کے …

Read More »
Skip to toolbar