Pakistan

حکومت کا 126 ممالک کے شہریوں کو24 گھنٹے میں مفت ویزا فراہم کرنےکا فیصلہ

حکومت پاکستان نے 126 ممالک کے شہریوں کو آن لائن مفت ویزا فراہم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیےگئے۔اعلامیے کے مطابق 126 ممالک کے لیے آن لائن ویزا درخواست سسٹم کے نفاذ کی منظوری دی گئی ہے۔ …

Read More »

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل : وفاقی حکومت کاذمہ داری سے نکلنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ذمہ داری سے نکلنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ آویئرانٹرنیشنل ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وار قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری …

Read More »

پی ٹی آئی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی فہرست تیار کرلی

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے 35 خواتین کے ناموں کی فہرستیں تیارکر لیں۔قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے تحریک انصاف نے 14 نام فائنل کر لیے ہیں جن میں کنول شوزب، عالیہ حمزہ، روبینہ شاہین، سمابیہ طاہر، فرخندہ کوکب …

Read More »

قدوس بزنجو کے دور میں بلوچستان میں 26 ارب 54 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے دور حکومت کے مالی سال 2022-23 کے دوران 26 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔مالی سال23-2022 کی آڈٹ رپورٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کردی گئی، جس کے مطابق مالی سال 23-2022 میں بلوچستان حکومت …

Read More »

پی ٹٹی آئی پر پابندی سے متعلق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی صدارت میں کل گیارہ بجے ہوگا، جس میں پی ٹی آئی پرپابندی اورعارف علوی ، بانی چیرمین پی ٹی آئی اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل سکس کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایس ای سی پی …

Read More »

قومی اسمبلی کے باہر پی ٹی آئی نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا

پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگادیا۔بھوک ہڑتالی کیمپ میں چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان سمیت، پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر، علی محمد خان، فلک ناز چترالی اور دیگر بھی موجود۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی …

Read More »

پاکستان بھر میں غیر شادی شدہ افراد کی تعداد کتنی ہے؟

پاکستان بھر میں میں غیر شادی شدہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 25 لاکھ ہوگئی، اس طرح 6 سالوں میں غیرشادی شدہ افراد کی تعداد میں تقریبا 52 لاکھ کا اضافہ ہوگیا۔ادارہ شماریات نے 15 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے ڈیٹا کی بنیاد پر رپورٹ مرتب …

Read More »

پیپلز پارٹی نے بھی مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کردی

پیپلز پارٹی نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کردی۔سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کی طرف سے فاروق ایچ نائیک نے اپیل دائر کی، اس نظرثانی اپیل میں مخصوص نشستوں سے متعلق 12 جولائی کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔پیپلز پارٹی کی …

Read More »

دیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے

ضلع دیر میں پاک افغان بارڈر پر گذشتہ رات سیکیورٹی فورسز نے 3 دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ، سیکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تینوں دہشتگرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع دیر میں پاک افغان بارڈر پر …

Read More »

حکومتِ پاکستان نے اوورسیز کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

حکومتِ پاکستان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔وزارتِ خارجہ کے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں اوورسیز پاکستانیوں کی …

Read More »
Skip to toolbar