شام ترکیہ میں ہولناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی

Share

ترکیہ میں 5 ہزار 894 اور شام میں 2ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، ہر شہر میں قیامت برپا ہے ، کم و بیش ایک ہزار سے زائد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں، دونوں ممالک میں اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزارسے زائد ہو گئی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد ملبے تلے اب بھی متعدد افراد کے پھنسے ہونےکا خدشہ ہے، انہیں نکالنےکے لیے دن رات ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم شدید سردی اور بعض علاقوں میں برفباری کے باعث متاثرین کو کٹھن حالات کا سامنا ہے اور امدادی کارروائیوں میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں ، ترکیہ میں عمارتوں کےملبوں سے8 ہزار سے زائد افراد کو نکالا جا چکاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک وزیر صحت کے مطابق زلزلے سے 32 ہزار کے قریب افراد زخمی ہیں اور متاثرہ علاقوں میں 5 ہزار 775 عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں، زلزلے میں مرنے والوں میں57 فلسطینی بھی شامل ہیں۔

Check Also

شمالی کوریا: کم جونگ اُن پھر حکمراں جماعت کے سربراہ مقرر

Share کم جونگ اُن دوبارہ حکمراں جماعت کے سربراہ منتخب ہو گئے۔حکمراں ورکرز پارٹی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *