پرائیویٹ سکول میں طالبعلم کو اردو زبان بولنے پر سزا،تحقیقات کے لئے 5 رکنی کمیٹی قائم

Share

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں سوِلائزیشن سکول میں کمسن طالبعلم کو انگریزی کے بجائے اردو زبان بولنے پر سزا دینے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ڈی جی پرائیویٹ اسکول محمد افضال نے 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بچے کے والد نے شکایت کی تھی کہ اس کے بیٹے کو انگریزی نہ بولنے پر پوری کلاس کے سامنے منہ پر سیاہ نشان لگاکر سزا دی گئی ہے۔کمیٹی تین روز میں واقع تحقیقات کرے گی، کمیٹی چیئرمین محمد افضال ہوں گے۔دیگر اراکین میں عامر انصاری، رفیع الدین، گلاب رائے اور محمد اخلاق شامل ہوں گے

Check Also

صدر آصف علی زرداری اورمحسن نقوی کی لندن میں ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Share لندن میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *