فلم اسٹار ننھا مرحوم کے بڑے صاحبزادے امریکا میں انتقال کرگئے

Share

ماضی کے مشہور مزاحیہ فلمی اداکار ننھا (رفیع خاور) مرحوم کے بڑے صاحبزادے محمد رضی امریکا میں انتقال کرگئے۔ مرحوم امریکی ریاست فلوریڈا کی برواڈ کاؤنٹی کے محکمہ پولیس میں سارجنٹ کے عہدے پرفائز تھے۔ کینسر کے مرض میں مبتلا مرحوم 2 برس تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔محمد رضی کی نماز جنازہ میں کمیونٹی کے افراد اور پولیس حکام نے شرکت کی، مرحوم کی تدفین مقامی مسلم قبرستان میں عمل میں آئی۔ برواڈ پولیس و شیرف ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور

Share پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے طریقہ کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *