ابوظہبی ٹی10 لیگ پر کرپشن،سٹےبازی کے الزامات، اینٹی کرپشن یونٹ نےتحقیقات شروع کر دیں

Share

اںترنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابوظہبی ٹی10 لیگ میں کرپشن اور سٹے بازی کے الزامات پر تحقیقات شروع کردیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اینٹی کرپشن یونٹ کو 12 مشکوک سرگرمیوں کی رپورٹ موصول ہوئی تھی جن میں سے کم از کم 6 سنجیدہ نوعیت کی قرار دی جا رہی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ میچز کی دوران 15 ملین ڈالر سٹے بازی کے غیر معمولی لین دین نے آئی سی سی حکام کے کان کھڑے دیئے ہیں، لیگ کے دوران کنڈیشنز دیکھنے سے پہلے ہی مالکان کو ٹیموں کے بیٹنگ اور بولنگ آرڈر کے حوالے سے ہدایات دیتے دیکھا گیا جبکہ کئی اسٹار پلیئرز کو اچانک ڈراپ کر دیا گیا۔اسی طرح لیگ میچز کے دوران کچھ بیٹرز نے حیران کن انداز میں وکٹیں گنوائیں، جس کیلئے آئی سی سی نے معاملات کی چھان بین شروع کردی ہے۔

Check Also

زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی ویمن کرکٹ اسکواڈ کا اعلان

Share زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *