الیکشن کمیشن کا کراچی میں بلدیاتی کونسلز کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہٹانے کا حکم

Share

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں بلدیاتی کونسلز کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہٹانے کا حکم دے دیا۔سندھ حکومت نے کراچی شرقی، کورنگی کے ایڈمنسٹریٹرز کو تا حکم ثانی ہٹانے کا حکم دے دے ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے احکامات پر ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد کو بھی ہٹایا جائے گا۔واضح رہے کہ ایڈمنسٹریٹرز متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی تجویز پرلگائےگئے تھے، ایڈمنسٹریٹرز کے خلاف پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کے احکامات پر دادو سمیت دیگر علاقوں میں بلدیاتی افسران کے تبادلوں کے آرڈرز واپس لے لیے ہیں۔

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *