پنجاب بھر کےسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں کو 8جنوری تک بڑھادیا گیا

Share

پنجاب کے سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں کو 8 جنوری تک بڑھا دیا گیا۔محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبےکے سکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں 8 جنوری تک بڑھادی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں چھٹیوں میں توسیع کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری سکولوں پر ہوگا۔ اب پنجاب کےتمام سرکاری اور نجی اسکول 9جنوری کو کھلیں گے۔محکمہ اسکولز ایجوکیشن کا کہنا ہےکہ چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ سموگ کے پیش نظرہائی کورٹ کی ہدایت پرکیا گیا ہے، سموگ کے پیش نظر سکولوں میں ماسک پہننے کی پابندی برقرار رہےگی۔

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *