پاکستان سمیت دنیابھر میں مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے

Share

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس کا تہوار روایتی جوش و جذبے سے منارہی ہے۔ملک کے مختلف گرجا گھروں میں مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کے حوالے سے دعائیہ تقریبات جاری ہیں۔کراچی، لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں قائم چرچوں کے باہرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں چرچوں کو برقی قمقموں سے سجایاگیا ہے۔ جہاں کرسمَس کی تقریبات جاری ہیں، سکھر کے سینٹ میری چرچ میں کرسمس کے حوالے سے مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں خواتین، بچے سمیت بڑی تعداد میں افراد شریک ہیں۔پشاور کینٹ، کیتھریڈل چرچ میں کرسمس کی تقریب منعقد ہوئی جس مں ملکی سلامتی کیلئے دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس کی خوشیاں منارہی ہے، سینٹرل لندن میں شہریوں کی بڑی تعداد کے باعث گاڑیوں پر سینٹرل لندن پہنچنا مشکل ہوگیا۔ شہری شاپنگ کرنے اور ایک دوسرے کو کرسمس کی مبارکباد دینے میں مصروف ہیں۔حضرت عیسٰی علیہ السلام کی جائے پیدائش بیت اللحم کی مقدس سرزمین پر عبادات کا سلسلہ جاری ہے۔ چرچ آف نیٹیویٹی اور اس کے اطراف کرسمس کا جشن منایا جارہا ہے جہاں سیکڑوں مقامی افراد اور سیاح موجود ہیں

Check Also

ایرانی صدر، وزیر خارجہ و دیگر حکام کو بعض پابندیوں کے ساتھ امریکی ویزے جاری

Share امریکا نے نیویارک میں موجود ایرانی اقوامِ متحدہ مشن کے حکام اور ان کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *