کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانےکیلئے کمیٹی تشکیل، نجم سیٹھی سربراہ، شاہد آفریدی ممبر

Share

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے نجم سیٹھی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔وزیراعظم آفس نے کمیٹی کی تشکیل سے متعلق وزارت بین الصوبائی رابطہ کو خط لکھ دیا، 14 رکنی کمیٹی 120 روز تک پی سی بی کے معاملات دیکھے گی۔کمیٹی نجم سیٹھی کی سربراہی میں کام کرے گی، 2014 کے آئین کی بحالی سے متعلق درپیش مسائل بھی کمیٹی کے سپرد کر دئیے گئے، کمیٹی میں شفقت رانا، شاہد آفریدی، شکیل شیخ، نعمان بٹ بھی شامل ہوں گے۔کابینہ کی منظوری سے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، کمیٹی میں گل زادہ، ہارون رشید، ثنا میر، گل محمد کاکڑ بھی شامل، ایزد سید، ایاز بٹ، مصطفی رمدے، چودھری عارف سعید بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔پی سی بی آئین 2014 کی بحالی اور 2019 کی منسوخی کی سمری بھی منظور کرلی گئی، وفاقی کابینہ نےسرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی۔

Check Also

طالبان حکومت نے 9/11 سے پہلے جیسے حالات پیدا کر دیے ہیں: صدر مملکت

Share صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ طالبان حکومت نے 9/11 سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *