طارق فاطمی وزیرِاعظم کےمعاونِ خصوصی برائے رابطہ کاری تعینات

Share

طارق فاطمی کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا معاونِ خصوصی برائے رابطہ کاری مقرر کر دیا گیا ہے۔طارق فاطمی کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا معاونِ خصوصی برائے رابطہ کاری مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے طارق فاطمی کی تعیناتی کی منظور دے دی ہے۔وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے رابطہ کاری کا یہ عہدہ وزیرِ مملکت کے برابر ہو گااس سے قبل طارق فاطمی مشیر برائے خارجہ امور اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے معاونِ خصوصی بھی رہ چکے ہیں۔طارق فاطمی 35 سال سے زائد عرصے تک کیریئر ڈپلومیٹ رہے۔اس دوران انہوں نے 2 مرتبہ ماسکو، نیو یارک، 2 مرتبہ واشنگٹن اور بیجنگ سمیت بیرونِ ملک پاکستانی مشنز میں مختلف سفارتی ذمے داریاں انجام دیں

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *