سپہ سالار کا دورہ کراچی، مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادرچڑھائی

Share

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نےآج کراچی کا دورہ کیا، انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار پاکستان جنرل سید عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا، آرمی چیف کا کراچی پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سکیورٹی اور فارمیشن کے دیگر امور پر بریفنگ دی گئی، سپہ سالار نے ملک میں حالیہ غیر معمولی سیلاب کے دوران آپریشنل تیاریوں اور سندھ کے لوگوں تک پہنچنے پر فوج اور رینجر کے دستوں کو سراہا۔اس حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ آرمی چیف نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔

Check Also

پاکستانیوں کی رجسٹرڈ آبادی کتنی ہے؟ نادرا نے تفصیلات پبلک کردیں

Share نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک میں رجسٹرڈ آبادی کی تفصیلات جاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *