امریکہ کی نئے آرمی چیف کو مبارک باد

Share

پاکستان میں موجود امریکی سفارت خانے نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔جاری کیے گئے بیان میں امریکی سفارت خانے نے جنرل شمشاد مرزا کو بھی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات ہونے پر مبارک باد دی ہےامریکی سفارت خانے نے اپنے بیان میں پاکستان کے منتخب رہنماؤں، فوجی قیادت، سول سوسائٹی کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہےپاکستان میں موجود امریکی سفارت خانے کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور صحت کے شعبوں میں کام کے لیے پُرعزم ہیں۔امریکی سفارت خانے کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی اور علاقائی سیکیورٹی کے مشترکہ مفاد پر کام کرنے کے لیے بھی پُرعزم ہیں۔

Check Also

پاکستانیوں کی رجسٹرڈ آبادی کتنی ہے؟ نادرا نے تفصیلات پبلک کردیں

Share نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک میں رجسٹرڈ آبادی کی تفصیلات جاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *