باب المندب کی بندش : قطر نے سنگین نتائج سے خبردار کردیا

Share

قطر نے آبنائے باب المندب کی بندش کے سنگین نتائج سے خبردار کردیا۔قطری وزارت خارجہ کے عہدے دار ابراہیم ال ہاشمی نے کہا ہے کہ دنیا پہلے ہی آبنائے ہُرمُز کی بندش کے باعث مسائل سے دوچار ہے۔انہوں نے کہا کہ قطر نہیں چاہتا کہ باب المندب بند کرکے دنیا کی پریشانیوں میں اضافہ کیا جائے۔ابراہیم ال ہاشمی نے کہا کہ مزید پریشانیوں سے بچنے کے لیے قطر سفارت کاری اور مکالمے پر زور دے رہا ہے۔دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں آج بھی اوپر چلی گئیں۔مربن ایک سو اٹھارہ ڈالر فی بیرل ہوگيا، برینٹ ایک سو آٹھ اور ڈبلیو ٹی آئی ایک سو چار ڈالر پر پہنچ گیا

Check Also

ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان آج ہونے والا اجلاس ملتوی

Share عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق …