وزیراعظم شہباز شریف کا کابینہ میں نئے چہرے شامل کرنے کا فیصلہ

Share

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ نوجوان اور نئے چہرے شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مشاورت مکمل کرلی۔نئے شامل ہونے والے ارکان کو وزیرِ مملکت کے عہدے دیے جانے کا امکان ہے۔ محنتی، متحرک اور نتائج دینے والے ارکان کو آگے لانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم نے بعض وفاقی وزارتوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے پر وزیراعظم کو تشویش ہے۔شہباز شریف نے چاول، آلو اور پھلوں کی برآمدات میں مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے پر اظہارِ برہمی کیا۔ وزارتِ آبی وسائل کی کارکردگی سے بھی وزیراعظم شہباز شریف غیر مطمئن ہیں۔قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے کے لیے بعض وزارتوں میں اصلاحات لانے پر بھی غور کیا گیا

Check Also

صدر آصف علی زرداری اورمحسن نقوی کی لندن میں ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Share لندن میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے …