عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم شہباز شریف

Share

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے ہفتے بھی عوام کو ریلیف دیا گیا اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سخت ترین حالات میں بھی عوام کے لیے ریلیف کا سلسلہ جاری رکھا، پبلک، گڈز ٹرانسپورٹ اور موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والوں کیلئے فیول پر سبسڈی دی۔خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردیوزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 22، 22 روپے فی لیٹر کی کمی کا فیصلہ کیا گیا۔اس کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 381 روپے 78 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 380 روپے 78 پیسے کردی گئی ہے۔پیٹرول و ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا

Check Also

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

Share عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی …