گریڈ 17 میں بھرتیوں کا کیس: وفاقی آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا

Share

گریڈ 17 میں بھرتیوں کے کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ گریڈ 17 سے اوپر بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے بغیر کیسے ہوگئیں، کیا بھرتیاں کرتے ہوئے طریقہ کار فالو کیا گیا؟ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ 11 لوگوں کو گریڈ 17، 18، 19 میں بھرتی کیا گیا، یہ تقرریاں سندھ حکومت کے پروجیکٹ میں کی گئی، جس پروجیکٹ میں بھرتیاں کیں وہ ختم ہو چکا ہے۔جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ لگتا ہے بھرتیوں میں غلطی ہوئی جس کی تصیح کرنا چاہتے ہیں۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے پروجیکٹ میں بھرتی ملازمین کو معاملہ پبلک سروس کمیشن کو ریفر کرنے کا حکم دیا ہے۔

Check Also

اسلام آباد میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو شہر میں داخلے کی اجازت مل گئی

Share وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے تمام پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو شہر میں داخلے …