
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہےکہ وہ ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کیلئے چند ہفتوں میں قانون سازی کریں گے۔فنانشل ٹائمز کے مطابق کیئراسٹارمر ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کیلئے چند ہفتوں میں قانون سازی کریں گے، اس اقدام سے یہودی گروہوں اور ایران میں مذہبی حکومت کے مخالفین کا مطالبہ پورا ہو جائے گا۔اس سے پہلے برطانیہ میں صرف غیر ریاستی عناصر تنظیموں کو ہی دہشتگر دی ایکٹ کے تحت دہشت گرد قرار دیا جاتا رہا ہے۔فنانشل ٹائمز کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ کسی ملک کی مسلح فوج کو برطانیہ دہشت گرد قراردے گا جب کہ یورپی یونین فروری ہی میں فیصلہ کرچکی ہے کہ پاسداران انقلاب کودہشت گرد قرار دیا جائےگا۔جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ یورپی یونین ایران پر پابندیاں نرم کرنے کے لیے تیار ہے۔جرمن چانسلر نے کہا کہ معاہدہ طے پانے کی صورت میں مرحلہ وار پابندیاں ختم کی جا سکتی ہیں، پابندیوں میں نرمی مذاکرات کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved