امریکہ نے افزودگی مکمل طور پر روکنے کی درخواست نہیں کی، عباس عراقچی

Share

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی مذاکرات کاروں نے تہران سے جوہری افزودگی مکمل طور پر روکنے کی درخواست نہیں کی ہے۔امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک ایم ایس این بی سی پر ’مارننگ شو‘ پروگرام کے ساتھ ایک انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ ہم نے کوئی معطلی کی تجویز نہیں دی ہے اور امریکہ نے افزودگی کو مکمل طور پر روکنے کی درخواست بھی نہیں کی ہے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کے یہ بیانات امریکی صدر سمیت اعلیٰ امریکی حکام کے بیانات سے متصادم ہیں جو بارہا اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ ایران کو کسی بھی سطح پر یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔اپنی گفتگو میں سینیئر ایرانی سفارت کار نے یہ بھی کہا کہ فریقین کے درمیان مذاکرات کا اگلا مرحلہ یہ ہے کہ اگلے دو سے تین دنوں میں واشنگٹن کو ممکنہ معاہدے کا مسودہ پیش کیا جائے۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ابھی ہم جس مسئلے پر بات کر رہے ہیں وہ یہ ہے کہ اس بات کو کیسے یقینی بنایا جائے کہ ایران کا جوہری پروگرام، بشمول افزودگی، پرامن ہے اور ہمیشہ کیلئے پرامن رہے گا، ایران نے ہمیشہ کہا ہے کہ کسی بھی حالت میں افزودگی کو مکمل طور پر روکا نہیں جائے گا۔

Check Also

ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، حملہ آور ہلاک

Share امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش …