غیر قانونی طور پر بھارت میں شادی کرنیوالی سیما حیدر کے یہاں بیٹے کی پیدائش

Share

غیر قانونی طور پر پاکستان سے بھارت جانے والی سیما حیدر کے ہاں چھٹے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، ان کے یہاں گزشتہ برس بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی خاتون سیما حیدر اور ان کے بھارتی شوہر سچن ایک بار پھر والدین بن گئے، ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، ماں اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گزشتہ 11 ماہ کے دوران ان کے یہاں دوسرا بچہ ہے، اس سے قبل 15 مارچ 2025ء کو سیما حیدر نے بیٹی کو جنم دیا تھا. میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کے روز اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سیما حیدر اپنے گھر ربھوپورہ واپس پہنچیں، جہاں سچن مینا کے اہلِ خانہ نے خوشی کا اظہار کیا۔بیٹے کی پیدائش پر اہلِ خانہ نے مٹھائیاں تقسیم کیں جبکہ پڑوسیوں نے بھی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ سیما حیدر اپنے 4 بچوں کے ہمراہ 2023ء میں پاکستان سے نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئی تھی۔بھارتی ریاست اتر پردیش کے رہائشی سچن مینا اور اس کی ملاقات 2019ء میں ایک آن لائن گیم کے ذریعے ہوئی تھی، دونوں نے آن لائن بات چیت شروع کی جو رفتہ رفتہ محبت میں بدل گئی

Check Also

نیپرا نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد کر دیئے

Share گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز عائد، نیپرا نے اپنا فیصلہ جاری کر دیا، فکسڈ …