گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد شہید

Share

بنوں کے علاقے میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اللّٰہ شہید ہوگئے۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر بنوں کا کہنا ہے کہ حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہے جس میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار اور ایک ڈرائیور زخمی بھی ہواانہوں نے کہا کہ میرانشاہ روڈ فلور ملز کے قریب پولیس موبائل پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، نامعلوم مسلح افراد زخمی پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی لے گئے۔پولیس نے ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ مسلح افراد کے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے

Check Also

کراچی میں خاتون پر تشدد کا معاملہ، نامزد ملزم نعمان کا مؤقف سامنے آ گیا

Share اپنے ویڈیو پیغام میں نامزد ملمز نعمان کا کہنا کہ تشدد کی ویڈیو ایک …