غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 24 فلسطینی شہید

Share

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 24 فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔غزہ شہر کی ایک مصروف شاہراہ پر گاڑیوں پر اسرائیلی خودکش ڈرون حملے میں 11 فلسطینی شہید جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔پچھلے چند گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر غزہ کے مختلف علاقوں میں ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 24 نہتے فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ ماہ کی 10 تاریخ کو شروع ہونے جنگ بندی کے بعد اسرائیل کی جانب سے جاری حملوں میں اب تک 318 فلسطینی شہید جبکہ 788 زخمی ہوچکے ہیں

Check Also

ناسا کا خلائی مشن آرٹیمس 2 چاند کا کامیاب چکر لگا کر زمین پر واپس آگیا

Share امریکی خلائی ادارے ناسا کا خلائی مشن آرٹیمس 2 چاند کا کامیاب چکر لگانے …