یوکرین جنگ بندی کیلئے امریکی تجاویز مل گئیں، روسی صدر پیوٹن

Share

روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس کو یوکرین جنگ بندی کے پرامن حل کے لیے امریکی تجاویز موصول ہوگئیں۔پیوٹن کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ تنازع کے پرامن حل کی بنیاد ہو سکتا ہے، منصوبے کی تفصیلات پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرین کے ساتھ جمعرات تک امن معاہدہ قبول کر نے کی ڈیڈ لائن دے دی اور کہا کہ جمعرات کا دن مناسب ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کو حفاظتی ضمانت دینے کیلئے نیٹو کے آرٹیکل 5 کے طرز پر حفاظتی یقین دہانیاں کرائی گئی ہیں۔نیٹو کے آرٹیکل 5 کے مطابق کسی رکن ملک پر حملہ سب پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔جنگ بندی مسودے کے مطابق معاہدہ دستخط کے بعد 10 سال نافذ العمل رہے گا۔ ادھر یوکرین برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے ملکر جنگ بندی کی اپنی تجاویز لانے پر کام کررہا ہے۔

Check Also

ایرانی صدر، وزیر خارجہ و دیگر حکام کو بعض پابندیوں کے ساتھ امریکی ویزے جاری

Share امریکا نے نیویارک میں موجود ایرانی اقوامِ متحدہ مشن کے حکام اور ان کے …