امریکی فوجی اڈے پر مشکوک پیکٹ کھولنے پر متعدد افراد بیمار

Share

امریکی فوجی اڈے پر پہنچنے والے مشکوک پیکٹ کھولنے پر متعدد افراد بیمار ہوگئے۔امریکی ٹی وی کے مطابق ریاست میری لینڈ میں واقع امریکی فوجی اڈے پر بھیجے گئے مشتبہ پیکٹ میں سفید پاؤڈر تھا، بیمار افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے بیس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مشکوک پیکٹ کھولنے کے بعد فوجی اڈے پر ایک عمارت کو خالی کردیا گیا تھا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق اس فوجی اڈے پر صدر، نائب صدر اور کابینہ کے ارکان اکثر جاتے ہیں جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کے روز اس فوجی بیس پر موجود تھے

Check Also

میرے خیال میں شوٹنگ کا ایران جنگ سے تعلق نہیں، ٹرمپ

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے کے پاس کئی …