ٹرمپ کا نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم

Share

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائجیریا میں مذہبی قتل وغارت روکنے کے لیے ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا۔اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگ کو نائجیریا میں قتل و غارت روکنے کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکا طاقت کے زور پر اس ملک میں دہشت گردوں کو ختم کر سکتا ہے۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر نائجیریا حکومت مذہبی قتل وغارت روکنے میں ناکام رہی تو امریکا تمام امداد بھی بند کردے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مذہبی آزادی اور شہری حفاظت کے بغیر بین الاقوامی مدد برقرار نہیں رکھی جائے گی

Check Also

حوثیوں سے امریکہ کا براہِ راست رابطہ ہوا ہے. نائب امریکی صدر کی تصدیق

Share امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حوثیوں سے براہِ راست رابطے کی تصدیق …