نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار مگر امریکی شرائط ناقابل قبول ایران

Share

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وہ نیوکلیئر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ ہم پر امن مقاصد کے حامل اپنے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن ہم اپنے میزائل پروگرام کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے۔عباس عراقچی نے کہا کہ ہم یورینیم افزودگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایران جوہری پروگرام پر منصفانہ معاہدے پر پہنچنا چاہتا ہے لیکن امریکا کی جانب سے پیش کی جانے والی شرائط ناقابل قبول ہیں

Check Also

صومالیہ : بحری قزاقوں کا آئل ٹینکر پر قبضہ، 11 پاکستانی بھی یرغمال

Share صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں نے آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا، اونر 25 …