پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

Share

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہو گی، ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 181 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہو گئی، اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کی نئی قیمت 162روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے ہو گا

Check Also

گلگت بلتستان میں الیکشن مہم کے دوران جنید اکبر کو گرفتار کرلیا گیا، بیرسٹر گوہر

Share پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ …