امریکا اسرائیل کو 6 بلین ڈالر کا اسلحہ فروخت کرے گا

Share

امریکا اسرائیل کی مسلح افواج کے لیے 6 بلین ڈالر کا اسلحہ فروخت کرے گا۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل کو 6 بلین ڈالر کا اسلحہ فروخت کرے گی جس کے لیے کانگریس سے منظوری لی جائے گی۔امریکی اخبار نے بتایا کہ اسرائیل کو فروخت کیے جانے والے اسلحے میں 30 اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹر اور 3 ہزار 250 فوجی گاڑیاں شامل ہیں. ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 30 روز قبل کانگریس میں اسرائیل کو مجوزہ اسلحہ فروخت تجویز پیش کی تھی۔فروخت کی منظوری کے بعد اسرائیل کو یہ سامان حرب 3 سال کی مدت کے دوران فراہم کیا جائے گا

Check Also

ایرانی صدر، وزیر خارجہ و دیگر حکام کو بعض پابندیوں کے ساتھ امریکی ویزے جاری

Share امریکا نے نیویارک میں موجود ایرانی اقوامِ متحدہ مشن کے حکام اور ان کے …