ناسا کی ویب ٹیلی اسکوپ نے ساتویں سیارے یورینس کا نیا چاند دریافت کرلیا

Share

ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے نظامِ شمسی کے ساتویں سیارے یورینس کے گرد ایک نیا چاند دریافت کرلیا۔ماہرینِ فلکیات کے مطابق نیا چاند تقریباً 10 کلو میٹر چوڑا ہے اور یورینس کے گرد گردش کرنے والا یہ 29واں چاند ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ چاند نا صرف اپنے انتہائی چھوٹے سائز بلکہ مدھم اور غیر واضح ہیئت کی وجہ سے پہلے دریافت نہیں ہوسکا تھا، اسی باعث یہ وائجر 2 جیسے خلائی مشنز کی آنکھ سے بھی اوجھل رہا، جو تقریباً 40 برس قبل خلا میں بھیجا گیا تھاماہرین کا ماننا ہے کہ امکان ہے یورینس کے گرد مزید ایسے چھوٹے اور کم روشنی والے اجرام موجود ہیں جنہیں ابھی دریافت کیا جانا باقی ہے۔یاد رہے کہ یورینس کے پاس اس وقت نظامِ شمسی کے دیگر سیاروں کی نسبت سب سے زیادہ چھوٹے اندرونی چاند موجود ہیں

Check Also

ایلون مسک کا وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس کا اعلان

Share دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس دینے …