فرانس ستمبر میں فلسطین کو تسلیم کرلے گا، صدر میکرون

Share

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ فرانس ستمبر میں فلسطین کو تسلیم کرلے گا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ جنرل اسمبلی میں فسلطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ مشرقِ وسطیٰ میں منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے کیا ہے۔دوسری جانب امریکا نے اقوام متحدہ کی اسرائیل فلسطین دو ریاستی حل کانفرنس میں بھی شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔دو ریاستی حل کانفرنس 28 سے 29 جولائی کو ہوگی، کانفرنس فرانس اور سعودی عرب کی سربراہی میں ہورہی ہے

Check Also

ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز نے بھی اپنے عہدے …