پنجاب: دفعہ 144 کے تحت ڈیموں، دریاؤں، تالابوں، جھیلوں میں تیراکی پر پابندی عائد

Share

پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت ڈیموں، دریاؤں، تالابوں، جھیلوں میں تیراکی پر پابندی عائد کر دی گگئی, اس پابندی کا محکمۂ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق دفعہ 144 کے تحت گلیوں، سڑکوں، کھلی جگہوں یا عوامی مقامات پر بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔محکمۂ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں، جھیلوں میں بلا اجازت کشتی چلانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ان تمام پابندیوں کا اطلاق 30 اگست تک ہو گا، پابندی موسمی حالات کے تناظر میں قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے لگائی گئی ہے

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور

Share پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے طریقہ کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز …