امریکی محکمہ خارجہ کے 14 سو ملازمین نوکری سے فارغ

Share

ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ خارجہ کے تقریباً چودہ سو ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا۔محکمہ خارجہ کے ایک ہزار 107 سول سروس ورکرز اور 246 فارن سروس افسران کو خط بھیج کر آگاہ کیا گیا ہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو کے حکم پر انہیں ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ خارجہ کی جانب سے اس عمل کو تنظیم نو منصوبہ کا نام دیا گیا ہے۔ کئی ایسے دفاتر جو انسانی حقوق، جمہوریت اور پناہ گزینوں سے متعلق ہیں، انہیں بند کیا جارہا ہے اور انکے امور علاقائی بیوروز کو سونپے جارہے ہیں

Check Also

ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز نے بھی اپنے عہدے …